ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جمعہ سے شروع ہورہے ہیں سکینڈ پی یو سی امتحانات؛ کرناٹک میں 6.8 لاکھ طلبہ دیں گے امتحانات؛ بھٹکل میں قائم کئے گئے ہیں چار امتحانی مراکز

جمعہ سے شروع ہورہے ہیں سکینڈ پی یو سی امتحانات؛ کرناٹک میں 6.8 لاکھ طلبہ دیں گے امتحانات؛ بھٹکل میں قائم کئے گئے ہیں چار امتحانی مراکز

Thu, 21 Apr 2022 23:29:46    S.O. News Service

بھٹکل 21 اپریل (ایس او نیوز) کل جمعہ سے ریاست کرناٹک میں سکینڈ پی یو سی امتحانات شروع ہورہے ہیں جس کے لئے ریاست کے مختلف حصوں میں جملہ 1,076 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ، جہاں پہنچ کر  6,84,255 طلبہ امتحانی پرچے لکھیں گے۔

بھٹکل میں   جملہ 1827 طلبا سکینڈ پی یوسی کے  امتحانی پرچے  لکھیں گے جس کے لئے بھٹکل  انجمن  کالج، بھٹکل سدھیندرا کالج ،  شرالی  جنتا ودیالیہ کالج اور مرڈیشور آ ر این ایس کالج یعنی جملہ چار مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

پتہ چلا ہے کہ انجمن کالج سینٹر میں 610، سدھیندرا کالج میں 514، شرالی جنتا ودیالیہ میں 363 اور آر این ایس  کالج مرڈیشور میں 340 طلبہ امتحانات میں شریک ہوں گے۔

جمعہ کو پہلا پرچہ  لوجیک  اور بزنس اسٹڈیز ہوگا، سنیچر کو دوسرا پرچہ  متھس اور ایجوکیشن ہوگا۔ پیر کو ایکونومک،  منگل کو  ہندوستانی میوزک،  سائیکولوجی،  کمیسٹری اور بیسیک میتھس ہوگا۔  بدھ کو لانگویج (یعنی تمل، تیلگو، ملیالم  ، مراٹھی،  اُردو، سنسکرت،  فرنچ) امتحان ہوگا۔  جمعرات کو کنڑا، عربی پیپر ہوگا۔  پھر ایک ساتھ  پانچ  دنوں تک  چھٹیاں ہوں گی اور   بدھ 4 مئی کو  جغرافی اور بائیولوجی کے پرچے ہوں گے۔ آخری امتحان 18 مئی کو ہندی ہوگا۔

ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انجمن پرنسپال جناب  یوسف کولا نے بتایا کہ  انجمن سینٹر میں امتحانات کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔جہاں 610 طلبہ امتحانی پرچے لکھیں گے۔

امتحانات صبح   10:15 بجے  شروع ہوں گے اور دوپہر ڈیڑھ بجے اختتام کو پہنچیں گے۔


Share: